Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برطانیہ میں شدید سردی سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا

برطانیہ میں شدید سردی سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا
February 3, 2019
لندن ( 92 نیوز برطانیہ مین شدیدی سردی کا راج ہے جس کے باعث  نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔ دوسری جانب آسٹریلیا اور اٹلی میں  شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی ۔ برطانیہ میں سردی کی شدید لہر جاری ہے ،جس سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں  ۔  انگلینڈ میں سب سے کم درجہ حرارت چلنگھم بارنز میں منفی 11 اعشاریہ سات تو اسکاٹ لینڈ کے علاقے بریمر میں  منفی بارہ   ڈگری سینٹی گریڈ تک  گر گیا  ۔ اسی طرح ویلز کے علاقے ڈائی فیڈ میں درجہ حرارت  منفی  چھ اعشاریہ پانچ  اور  شمالی آئر لینڈ میں منفی دو اعشاریہ چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ۔ شدید برفباری کےباعث سڑکوں پر پھسلن ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور اہم شاہراہوں پر گاڑیاں بھی آپس میں ٹکراگئیں ۔کئی  شہروں میں ٹرین  سروس اور فلائٹ آپریشن بھی تعطل کا شکار ہیں ۔ دوسری طرف آسٹریلیا کی ریاست کوئینز لینڈ میں گزشتہ پانچ روز سے جاری بارشوں نے بیس سال کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ۔حکام نے متاثرہ علاقوں سے  لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ اسی طرح شمالی  اٹلی کے شہر بولونیا میں بارشوں کے بعد  دریا ئے رینو میں طغیانی آگئی ، ریسکیو اہلکاروں  کی جانب سے  ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کے ذریعے درجنوں  افراد کو  محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔