Monday, October 3, 2022

برطانیہ میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا نے سے 5افراد ہلاک

برطانیہ میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا نے سے 5افراد ہلاک

لندن ( 92 نیوز ) برطانیہ کے شہر لیڈز میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی میں 7 افراد سوا ر تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان نوجوانوں نے گاڑی چرائی اور انتہائی تیزرفتاری سے بھگاتے رہے ۔گاڑی بے قابو ہوکر سڑک کنارے لگے درخت سےجاٹکرائی ۔جس سے 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے
پولیس نے حادثے میں زندہ بچ جانے والے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ملزموںکیخلاف کار چوری،تیز رفتار ڈرائیونگ کے الزام کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔