Sunday, October 2, 2022

برطانیہ : طوفانی بارشوں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

برطانیہ : طوفانی بارشوں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے نیاریکارڈقائم کردیا برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین سواکتالیس ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ڈیزمنڈطوفان نے برطانیہ کے مختلف علاقوں میں تباہی مچادی ، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف لیک ڈسٹرکٹ میں تین سواکتالیس ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی  حکام کے مطابق دوہزارنوکے بعد یہ سب سے زیادہ بارش ریکارڈکی گئی ہے طوفانی بارشوں اورسیلاب سے سیکڑوں گھرزیرآب آگئے جبکہ ہزاروں شہری محصورہوگئےہیں۔