Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برطانیہ :طوفانی بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی آگئی

برطانیہ :طوفانی بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی آگئی
December 26, 2015
لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ میں طوفانی بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی آگئی ہے فوجی اہلکار سیلابی پانی میں پھنسے شہریوں کونکالنے کےلیے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈکے شمال مغربی علاقے میں ایک سوبیس ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے جس سے  سڑکیں ندی نالوں کامنظرپیش کرنےلگی ہیں شہری گھروں میں محصورہوکررہ گئے ہیں اور نظام زندگی بری طرح  متاثراہواہے پانی میں پھنسے  شہریوں کو محفوظ مقامات  پر منتقل کرنے  کے لئے  فوج نے امدادی سرگرمیاں  شروع کردی ہیں ۔ ادھر برطانوی محکمہ موسمیات نے مزیدبارشوں کی پیش گوئی کی ہے  اس سلسلے میں ایک سودس فلڈالرٹس جار ی کی ہیں۔