Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برطانیہ سےاسکاٹ لینڈیارڈ کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

برطانیہ سےاسکاٹ لینڈیارڈ کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
April 24, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسکاٹ لینڈ یارڈ کی خصوصی ٹیم ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لئے پاکستان پہنچ گئی ہے، ٹیم کو  پاکستانی اداروں کے زیر حراست کیس کے اہم ملزموں تک رسائی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کی خصوصی ٹیم ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحیقیقات کے لئے اسلام آباد  پہنچ گئی ہے، ٹیم  پاکستانی سکیورٹی اداروں کے زیر حراست کیس کے مرکزی ملزم معظم علی خان، محمد کاشف کامران اور محسن علی سید سے پوچھ گچھ کرے گی  اور توقع کی جا رہی ہے کہ ٹیم ملزم کاشف اور محسن کا ڈی این اے حاصل کرے گی۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان  اور وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔ ذرائع کے مطابق ٹیم ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کرے گی اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ کرے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔