Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برطانیہ رائل ملٹری کالج کی 300 سالہ تاریخ میں پہلا پاکستانی استاد بن گیا

برطانیہ رائل ملٹری کالج کی 300 سالہ تاریخ میں پہلا پاکستانی استاد بن گیا
December 13, 2016

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کے رائل ملٹری کالج کی 300 سالہ تاریخ میں پہلا پاکستانی استاد بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کا سکہ دنیا بھر میں راج ہونے لگا۔ سندھ رجمنٹ میں تعینات رہنے والے میجر عقبہ پہلے پاکستانی ہیں جو برطانیہ کے رائل ملٹری کالج میں پڑھانے کے لئے آئے ہیں۔ برطانیہ کے رائل ملٹری کالج میں میجر عقبہ افسر کیڈٹس کو جنگجوؤں سے لڑنے کی تربیت دے رہے ہیں۔ میجر عقبہ ملک جو اسی ادارے کے ہی گریجویٹ ہیں، کالج کی 300 سالہ تاریخ میں پہلے پاکستانی ہیں جو یہاں پڑھانے کے لیے آئے ہیں۔

خبررساں ادارے سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ انہیں انسٹرکٹر بننے پر فخر ہے۔ میجر عقبہ ملک کا کہنا تھا کہ انھوں نے سینڈ ہرسٹ اسکول سے 2007 میں گریجویشن مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس جا کر وزیرستان میں اپنی بٹالین فسٹ سندھ رجمنٹ میں رپورٹ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب حالت جنگ میں آپ اور آپ کے ساتھیوں کی جانیں گولیوں کے زد میں ہوں تو ایسے موقع پر آپ کی درست قیادت سامنے آتی ہے اور میں اس قیادت کو دیگر کیڈٹس کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے یہاں آیا ہوں تاکہ جب وہ وہاں جائیں تو تیار ہوں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی انسٹرکٹر قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تجربات مذکورہ کیڈٹس سے شیئر کرتے ہیں۔