Tuesday, October 4, 2022

برطانیہ تاریخ کے سرد ترین موسم کی لپیٹ میں ، پارہ نقطہ انجماد سے گرگیا

برطانیہ تاریخ کے سرد ترین موسم کی لپیٹ میں ، پارہ نقطہ انجماد سے گرگیا

لندن ( 92 نیوز ) برطانیہ تاریخ کے سرد ترین موسم کی لپیٹ میں آگیا ہے ۔ لندن سمیت مختلف شہروں میں برف ہی برف ہے جبکہ پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے گرگیا ہے ۔
برفباری اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے باعث زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی ہے جبکہ لوگ گھروں میں بند ہو گئے ہیں ۔
برفباری کے باعث راستے بھی بند ہو گئے ہیں جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے ۔