Friday, September 20, 2024

برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ ڈیل سامنے آگئی

برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ ڈیل سامنے آگئی
July 9, 2021

لندن (92 نیوز) برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ ڈیل سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ ڈیل کے تحت یورپی یونین کو 47.5 ارب پاؤنڈ ادا کرے گا جس میں 6.8 ارب پاؤنڈ رواں برس ہی دینا ہوں گے۔ باقی رقم برطانوی حکومت بعد میں ادا کرے گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بریگزٹ ڈیل برطانیہ کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔ رقم برطانوی دفتر برائے بجٹ کی توقع سے کہیں زیادہ ہے۔ برطانوی دفتر برائے بجٹ امور نے 41.4 ارب پاونڈ کی ادائیگی کا اندازہ لگایا تھا۔