Monday, September 26, 2022

برطانیہ اور ترکی کےدورے کامیاب رہے ،معاہدوں پر عملدرآمد سے معاشی تعاون مزید بڑھے گا : شہباز شریف

برطانیہ اور ترکی کےدورے کامیاب رہے ،معاہدوں پر عملدرآمد سے معاشی تعاون مزید بڑھے گا : شہباز شریف
لاہور(92نیوز)وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اُن کے برطانیہ اور ترکی  کے دورے کامیاب رہے ہیں معاہدوں پر عملدرآمد سے معاشی تعاون مزید بڑھے گا۔ لاہور ائیرپورٹ پر غیر ملکی  دورے سے وطن واپسی  پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی  پنجاب  نے کہا کہ دورہ برطانیہ اور ترکی کے دوران اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئےبرطانیہ نے صحت و تعلیم کے شعبوں میں حکومت پنجاب سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ہےانہوں نے کہا کہ برطانوی وزراءاور مختلف محکموں کے سربراہوں سے ملاقاتیں بارآور ثابت ہوئی ہیں۔ یوکے پاکستان انرجی اینڈ انفراسٹرکچر کانفرنس میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے گہری دلچسپی کااظہار کیا، ہےشہباز شریف نے کہا کہ ترک صدر، وزیر اعظم اور ترک سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقاتیں سود مند رہی ہیں۔