Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برطانیہ ، یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا احتجاج کرنیکا اعلان

برطانیہ ، یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا احتجاج کرنیکا اعلان
February 3, 2019
 لندن (92 نیوز) برطانیہ میں یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا ۔ برطانیہ میں رہائش پذیر کشمیری رہنماؤں نے ایک ہنگامی اجلاس میں پانچ فروری یوم یک جہتی کشمیر  کے دن برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ اس روز لندن میں ہوں گے اور ان کی احتجاجی مظاہرے میں شرکت بھی متوقع ہے۔ اس حوالے سے منعقدہ  اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستانی اور کشمیری سیاسی و سماجی جماعتیں اس وقت ایک جھنڈے تلے اکٹھا ہو چکی ہیں اور پانچ فروری کے روز مشترکہ طور پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں ہزاروں مظاہرین کی شرکت متوقع ہے۔