Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برطانیہ ، کم سن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرموں کو قید کی سزا

برطانیہ ، کم سن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرموں کو قید کی سزا
November 17, 2018
لندن (92 نیوز) برطانیہ میں کم سن بچیوں سے زیادتی میں ملوث گروہ کے مزید چھ ارکان کو عدالت نے مجموعی طور پر ایک سو ایک سال قید کی سزا سنا دی۔ تمام مجرمان کو  شیفیلڈ کراؤن کورٹ نے سزا سنائی۔ مجرموں نے 1998سے لیکر 2005 تک پانچ کمسن بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ مجرم بچیوں کو شراب اور نشے کی لت لگانے کے بعد نجی پارٹیوں میں بھی لے جاتے تھے۔ تنویر ،اخلاق یوسف، نبیل  خورشید، آصف ،عمران اور صالح احمد پر جرح کے دوران بائیس جرائم ثابت ہوئے۔ ساتویں مجرم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا جسے بعد میں سزا سنائی جائے گی۔