Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برطانیہ ، جیریمی کوربن کا بریگزٹ بحران سے نمٹنے کیلئے انتخابات کا مطالبہ

برطانیہ ، جیریمی کوربن کا بریگزٹ بحران سے نمٹنے کیلئے انتخابات کا مطالبہ
January 10, 2019
لندن (92 نیوز) برطانیہ میں اپوزیشن جماعت کے رہنما جیریمی کوربن نے بریگزٹ بحران سے نمٹنے کیلئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔ جیرمی کوربن کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم ٹریزا مے کو اپنی بریگزٹ ڈیل پر یقین ہے تو الیکشن کرا لیں تاکہ عوام اپنا فیصلہ دے سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی مینڈیٹ والی حکومت یورپین یونین سے بہتر انداز میں مذاکرات کر سکتی ہے۔ دوسری جانب  حکمران کنزرویٹو پارٹی کا کہنا ہے لیبر پارٹی کے پاس بریگزٹ سے متعلق کئی پلان نہیں اور وہ معاملے پر سیاست کھیل رہی ہے ۔ برطانوی پارلیمنٹ میں  بریگزٹ ڈیل پر ووٹنگ پندرہ نومبر کو ہو گئی۔