Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برطانیہ ،اٹلی اور رومانیہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا

برطانیہ ،اٹلی اور رومانیہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا
February 27, 2018

لندن ( 92 نیوز ) مشرق سے آنے والے موسمی دیو نے یورپ پر دھاوا بول دیا، یخ بستہ ہواؤں سے برطانیہ، اٹلی اور رومانیہ سمیت متعدد ممالک میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی کم ہوگیا ۔  شدید سردی کے باعث چھ افراد ہلاک ہوگئے ۔

سائبیریا کی ٹھنڈی ہواؤں کو مشرق کی جانب سے آنے والا دیو قرار دیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے برطانیہ میں موسم کی سخت ترین وارننگ ایمبر جاری کی گئی۔

  یورپ کے کئی علاقوں میں پارہ  منفی 20 درجے  تک گرچکا ہے ،  سخت موسم کےباعث مختلف حادثات میں6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ  سیکڑوں تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے۔ فضائی اور زمینی سفر بھی متاثر ہورہا ہے ۔

اٹلی کے دارالحکومت روم میں چھ برس بعد ہونے والی برفباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، عمارتیں، درخت، گاڑیاں سب سفید چادر میں ڈھکے ہیں ۔

 ماہرین موسمیات کے مطابق اب تک دس سینٹی میٹر تک برف پڑ چکی ہے ، درخت گرنے سے متعدد سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

رومانیہ بھی سائبیریا سے آنے والی سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہے، مختلف علاقوں میں 72 انچ تک برف پڑچکی ہے ۔