Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برطانیہ، جرمنی اور فرانس کا ایران سے جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کا مطالبہ

برطانیہ، جرمنی اور فرانس کا ایران سے جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کا مطالبہ
February 25, 2021

لندن (92 نیوز) برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے ایران سے جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کا مطالبہ کر دیا۔

مشترکہ بیان میں کہا ایران عالمی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائے۔ قلیل مدتی نوٹس پر جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت سے دستبرداری پر سخت تشویش ہے۔ خطرناک اقدام ایرانی جوہری پروگرام کی نگرانی میں بڑی رکاوٹ بن جائے گا۔ ،ایران شفافیت کم کرنے والے تمام اقدامات سے گریز کرے۔