Saturday, July 27, 2024

برطانوی گلوکارہ ایڈلی ڈونلڈ ٹرمپ سے خفا

برطانوی گلوکارہ ایڈلی ڈونلڈ ٹرمپ سے خفا
February 4, 2016
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی گلوکارہ ایڈلی نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر کے انتخاب کی دوڑ سے باہر ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو ریلیوں میں ان کے گانے چلانے کی اجازت نہیں دی تھی۔ خیال رہے کہ ری پبلکن امیدوارنے انتخابی ریلی میں برطانوی گلوکارہ کا گانا چلایا تھا مگر ووٹ تودورکی بات ریپبلکنز کی طرف سے صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مندڈونلڈٹرمپ سپورٹ سے بھی محروم ہوناشروع ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست اوکلا ہوما اور اوہائیو میں الیکشن مہم کے دوران ایڈلی کے گانے چلا ئے جس پربرطانوی پاپ سٹارنے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ٹرمپ کو گانے چلانے کی اجازت نہیں دی تھی۔ ٹرمپ کی ریلی میں ایڈلی کاگانا ”رولنگ ان دا ڈیپ“ چلایا گیا تھا۔ ایڈلی نے واضح کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کسی بھی ریلی میں ان کے گانے نہیں چلیں گے۔ گلوکارہ کے اس اقدام پر ایڈلی کے مداحوں نے گلوکارہ کا شکریہ ادا کیا ہے کیونکہ نفرتیں پھیلانے والے ٹرمپ کی ریلیوں میں موسیقی کے سرنہیں چلیں گے۔