Saturday, July 27, 2024

برطانوی پاپ بینڈنےکیوباسےپابندیاں اٹھنےکےبعداپنےپہلےہی شومیں دھوم مچادی

برطانوی پاپ بینڈنےکیوباسےپابندیاں اٹھنےکےبعداپنےپہلےہی شومیں دھوم مچادی
March 27, 2016
ہوانا(ویب ڈیسک)برطانوی پاپ بینڈرولنگ اسٹون نے کیوباسے پابندیاں اٹھنے کے بعداپنے پہلے ہی شومیں شاندارپرفارمنس سے حاضرین کے دل موہ لئےکنسرٹ میں موسیقی کے چاہنے والے پانچ لاکھ افرادنے شرکت کی۔ تفصیلات  کےمطابق برطانوی پاپ بینڈنے کیوباسے امریکی پابندیاں اٹھنے کے بعداپنے پہلے ہی شومیں دھوم مچادی دارالحکومت ہوانامیں سجے اس کنسرٹ  میں پانچ لاکھ افرادنے شرکت کی جبکہ ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والے کنسرٹ میں برطانوی بینڈنے اپنی آوازکاخوب جادوجگایا۔ راک بینڈکی یادگارپرفارمنس پرحاضرین جھوم اٹھےجبکہ برطانوی بینڈکی کیوبامیں پہلی پرفارمنس ہے۔ لاطینی امریکاکے دورے پرآئے پوپ بینڈ رولنگ اسٹون کاکیوباآخری اسٹاپ تھااس سے پہلے وہ چلی،ارجنٹینا،برازیل،میکسیکو اوریوراگوئے میں پرفارم کیاہے۔