Friday, September 20, 2024

برطانوی پارلیمنٹ پر حملے کی تحقیقات،پولیس کے بریڈفورڈ،ریڈفورڈاور نوٹنگھم میں چھاپے

برطانوی پارلیمنٹ پر حملے کی تحقیقات،پولیس کے بریڈفورڈ،ریڈفورڈاور نوٹنگھم میں چھاپے
August 15, 2018
لندن (92نیوز)برطانوی پارلیمنٹ پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ پولیس نے بریڈ فورڈ ، ریڈ فورڈ اور نوٹنگھم میں چھاپے مارے ۔ پولیس کی جانب سے مارے جانے والے چھاپوں میں کوئی مشتبہ شخص پکڑا نہ جا سکا ۔ دوسری جانب حکام کا موقف ہے کہ  گاڑی سے گرفتار شخص تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہا۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔