برطانوی ٹریڈ یونین کا ملازمین میں مائیکروچپ لگانےپر اظہارتشویش

لندن ( 92 نیوز) برطانیہ کی سب سے بڑی کاروباری ایجنسی ٹریڈ یونین نے برطانیہ بھر میں سکیورٹی اور انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کے لئے ملازمین میں مائیکرو چپ لگانے پر تشویش کا اظہار کر دیا ۔
برطانیہ بھر میں بائیو ٹیک کمپنیوں نے اپنے 150 ملازمین میں مائیکرو چپ پیوند کرا رکھی ہیں،جو ہاتھ کی دو انگلیوں کے درمیان جلد میں ہوتی ہے۔
یہ چپ ملازمین کے دفتر داخلے، گاڑی کو سٹارٹ کرنے اور میڈیکل معلومات کو سٹور کرنے کے کام آتی ہے جبکہ اس کے ذریعے ملازمین کی نقل وحرکت پر بھی نظر رکھی جاسکتی ہے۔
اس سے قبل سویڈن کی ایک کمپنی نے بھی یہ اقدام کیا تھا تاہم برطانوی صنعتی اتحاد نے اس پر بھی سخت اعتراضات اٹھائے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے ملازمین کی ذاتی زندگی متاثر ہوتی ہے۔