Thursday, September 19, 2024

برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ون آن ون ملاقات، عمران فاروق اور منی لانڈرنگ کیس پر تبادلہ خیال

برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ون آن ون ملاقات، عمران فاروق اور منی لانڈرنگ کیس پر تبادلہ خیال
March 8, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش میں سست روی سے متعلق برطانوی وزیر خارجہ کو تشویش سے آگاہ کر دیا۔ فلپ ہیمنڈ کو منی لانڈرنگ کیس اور سرفراز مرچنٹ کی جانب سے لگائے الزامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اسلام آباد میں برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہونے والی ون آن ون ملاقات میں ڈاکٹر عمران فاروق اور منی لانڈرنگ کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے برطانوی وزیر خارجہ کو عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش پر سست روی سے متعلق اپنی تشویش اور تحفظات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں فلپ ہیمنڈ کو بتایا گیا کہ پاکستان ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتا ہے اور پاکستان سے گرفتار ملزموں کا ٹرائل بھی جاری ہے تاہم برطانیہ سے کیس سے متعلق ثبوت پاکستانی تحقیقاتی ادارے کو تاخیر کا سامنا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات میں سرفراز مرچنٹ کے الزمات کی تحقیقات پر بھی گفتگو ہوئی۔ چوہدری نثار علی خان نے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق بھی برطانوی وزیر خارجہ کو مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ترجمان وزرات داخلہ کے مطابق ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، انسداد دہشت کے تعاون، منظم جرائم کنٹرول کرنے سے متعلق مشترکہ کوششوں اور غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی جیسے امور بھی تبادلہ خیال ہوا۔