Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برطانوی وزیر اعظم کی دوڑ ، بورس جانسن دوسرے مرحلے میں آگے

برطانوی وزیر اعظم کی دوڑ ، بورس جانسن دوسرے مرحلے میں آگے
June 19, 2019
لندن  ( 92 نیوز) برطانوی وزیر اعظم کی دوڑ  میں   بورس جانسن دوسرے مرحلے میں آگے نکل گئے ۔ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی  کے حامی بورس جانسن  تھریسامے کے بعد ملک کے اگلے وزیر اعظم کے امیدوار کے لیے ہونے والی ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں 40 فیصد ووٹ حاصل کرکے آگے رہے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کی دوڑ کے دوسرے مرحلے میں  بورس جانسن نے 313 میں سے 126 ووٹ حاصل کرکے تیسرے مرحلے کے لیے جگہ بنائی ہے ، دیگر 4 امیدواروں نے 33 یا اس سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔ سیکرٹری خارجہ جیریمی ہنٹ نے 46، ماحولیات کے سیکرٹری مائیکل گوو نے 41، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے سیکرٹری روری اسٹیورٹ نے 37 اور ہوم سیکرٹری ساجد جاوید نے 33 ووٹ حاصل کیے۔ دوسرے مرحلے میں بریگزٹ کے وزیر ڈومینک راب مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں جنہیں صرف 30 ووٹ ملے تھے۔ بورس جانسن کا کہنا ہے کہ وہ برطانیہ کو 31 اکتوبر تک یورپی یونین سے باہر نکال لیں گے۔