Sunday, October 2, 2022

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے جیرمی ہنٹ کو نیا وزیر خارجہ نامزد کر دیا

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے جیرمی ہنٹ کو نیا وزیر خارجہ نامزد کر دیا
لندن (92 نیوز) برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے بورس جانسن کے استعفے کے بعد جیرمی ہنٹ کو نیا وزیر خارجہ  نامزد کر دیا۔ بورس جانسن نے  یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلا سے متعلق  تھریسامے کی پالیسی کو کمزور قرار دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیر اعظم مے نے اُن کی جگہ وزیر صحت جیرمی ہنٹ کو نیا وزیر خارجہ نامزد کردیا ہے۔ ہنٹ کا کہنا تھا کہ تھریسامے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور گزشتہ ہفتے کابینہ اجلاس میں بریگزٹ پر  جوفیصلے ہوئے تھے ۔ اُن پرعملدرآمد کیا جا سکے۔ وزیر برائے بریگزٹ ڈیوڈ ڈیوس اور جونئیر وزیرسٹیو بیکربھی حکومت سے اختلاف پر استعفیٰ  دے چکے ہیں۔