برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مسلم مدارس بند کرنے کا اعلان کر دیا
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی مسلمانوں کے لئے ایک نئی پریشانی۔ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مسلم مدارس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے شدت پسندی کے خاتمے کے لیے ہرممکن قدم اٹھائیں گے۔
کنزرویٹوپارٹی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں برطانوی وزیراعظم کی تو پوں کارخ مسلمانوں کی طرف رہا۔ ڈیوڈکیمرون نے کہاکہ مدارس میں بچوں کو مارا پیٹا جاتا ہے اورانہیں دوسروں کے ساتھ گھلنے ملنے سے بھی روکا جاتا ہے۔
ان کاکہناتھاکہ مدرسوں میں بچوں کے ذہنوں میں زہر گھولا جاتا ہے اوران کے دلوں میں نفرت بھری جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ پر شدت پسندی کے گھمبیر سائے چھانے کو ہیں جنہیں روکنا ضروری ہے۔ شدت پسندی کے خاتمے اوربرطانیہ کومحفوظ بنانے کے لیے ہرممکن قدم اٹھایاجائے گا۔