برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے انتخابی مہم کا آخری ٹی وی مباحثہ جیت لیا

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں 7مئی کو ہونے والے انتخابات سے پہلے آخری ٹی وی مباحثہ لیڈز میں ہوا جس میں برطانیہ کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں نے حصہ لیا۔ انتخابی مہم کے سروے پولز کے مطابق اس مقابلے میں کنزرویٹو پارٹی کے رہنما اور موجودہ وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے 44فیصد حمایت کے ساتھ میدان مار لیا۔
مباحثے میں لیبرپارٹی کے رہنما ایڈ ملی بینڈ اور لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما نک کلیگ نے بھی شرکت کی۔ ملی بینڈ 38فیصد کے ساتھ دوسرے اور نک کلیگ 19فیصد حمایت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ برطانوی دارالعوام میں برتری کے لیے ساڑھے چھ سو میں سے کم از کم تین سو چھبیس نشستیں درکار ہوتی ہیں۔
رائے عامہ کے مختلف جائزوں کے مطابق انتخابات میں سخت مقابلے متوقع ہیں اور کوئی بھی پارٹی واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی جس کے باعث اتحادی حکومت بننے کا امکان ہے۔