برطانوی وزارت دفاع کی حساس ترین دستاویزات بس اسٹاپ سے برآمد ، تحقیقات شروع
لندن (92 نیوز) برطانوی وزارت دفاع کی حساس ترین دستاویزات بس اسٹاپ سے برآمد ہونے کے معاملے پر تحقیقات شروع ہو گئیں۔
پچاس صفحات پر مشتمل دستاویزات کینٹ اسٹاپ سے ملیں۔ دستاویزات جس شخص کو ملیں اس نے برطانوی نشریاتی ادارے کے دفتر پہنچا دیں۔ دستاویزات میں افغانستان میں تعینات برطانوی فوجیوں کے مستقبل سے متعلق امریکا سے کی گئی بات چیت شامل ہے۔
برطانوی وزیردفاع جیریمی کوئن نے معاملے پر بات چیت سے معذرت کر لی اور کہا واقعے میں ایک ملازم ملوث ہو سکتا ہے۔ پولیس فورس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔