Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برطانوی نژاد پاکستانی کوہ پیما بشریٰ فاروقی ابوظہبی کے پہاڑی سلسلوں میں کوہ پیمائی کے دوران تودے تلے دب کر جاں بحق

برطانوی نژاد پاکستانی کوہ پیما بشریٰ فاروقی ابوظہبی کے پہاڑی سلسلوں میں کوہ پیمائی کے دوران تودے تلے دب کر جاں بحق
September 3, 2015
ابوظہبی (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ برطانوی نژاد پاکستانی کوہ پیما اور بینکر بشریٰ فاروقی ابوظہبی اور عمان کے پہاڑی سلسلوں میں کوہ پیمائی کے دوران تودے تلے دب کر جاں بحق ہو گئیں، ان کی میت آج رات کراچی پہنچے گی۔ بیالیس سالہ بشریٰ فاروقی گیارہ ساتھیوں کے ساتھ وادی سیمینی کوہ پیمائی کے دوران حادثے کا شکار ہوئیں۔ ان کے باقی ساتھیوں کو بچا لیا گیا۔ عمانی پولیس نے بشریٰ فاروقی کی لاش کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے منتقل کیا۔ بشریٰ فاروقی کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان راحت میں ادا کی جائے گی۔ وہ سندھ کے سابق وزیر دیوان یوسف فاروقی کی کزن تھیں اور گلگت بلتستان کے دور افتادہ گاؤں میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام کر رہی تھیں۔