Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برطانوی میرینز نے جبرالٹر میں ایران کا شام کیلئے تیل لیجانے والا ٹینکر قبضے میں لے لیا

برطانوی میرینز نے جبرالٹر میں ایران کا شام کیلئے تیل لیجانے والا ٹینکر قبضے میں لے لیا
July 5, 2019
 لندن (92 نیوز) برطانوی میرینز نے جبرالٹر میں ایران کا شام کیلئے تیل لیجانے والا ٹینکرقبضے میں لے لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی فورسز نے کہا کہ انہوں نے ایران کا تیل ٹینکر اس لئے قبضے میں لیا کیونکہ ایران کا شام کو تیل فراہم کرنے کا عمل یورپین اور امریکی پابندیوں کےخلاف ہے۔ دوسری جانب ایران نے برطانوی اقدام کو غلط قرار دے دیا اور برطانوی سفیر کو وضاحت کیلئے دفتر خارجہ میں طلب کر لیا۔ امریکا نے ایرانی تیل ٹینکر کو قبضے کیلئے برطانیہ کی تعریف کی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔