Sunday, December 3, 2023

برطانوی ماہرین آثار قدیمہ نے ایک ہزار سال قبل مسیح کے مکانات دریافت کر لیے

برطانوی ماہرین آثار قدیمہ نے ایک ہزار سال قبل مسیح کے مکانات دریافت کر لیے
January 13, 2016
لندن (ویب ڈیسک) ماہرین آثار قدیمہ نے برطانیہ میں کانسی کے دور کے مکانات دریافت کیے ہیں۔ انہیں برطانیہ میں اب تک دریافت کیے گئے گھروں میں سب سے زیادہ محفوظ ترین حالت میں سمجھا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ماہرین نے ایک ہزار قبل مسیح میں تعمیر کیے گئے مکانات ڈھونڈ نکالنے کا دعوی کیا ہے۔ کیمبرج شائر کے علاقے مسٹ فارم میں ملنے والے یہ گول مکانات لکڑی کے سرکنڈوں پر تعمیر کیے گئے تھے۔ ان گھروں کی تباہی سے متعلق اندازے لگائے جارہے ہیں کہ یہ آگ لگنے کی وجہ سے دریا میں بہہ گئے تھے اور اتنا عرصہ دریا کی تہہ میں موجود مٹی میں محفوظ رہے۔ وہٹسلے کے قریب اس مقام سے کانسی کے دور کے کچھ برتن اور کپڑے بھی ملے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ انھیں کانچ کے رنگ برنگے موتیوں سے بنا ایک ہار بھی ملا ہے۔ ان تمام آثار کی صفائی اور دستاویزی ریکارڈ محفوظ کرنے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ یہ نوادرات عوامی نمائش کے لیے رکھ دی جائیں گی۔