Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برطانوی ماہرمعاشیات اینگس ڈیٹن نے اقتصادیات میں نوبل انعام حاصل کر لیا

برطانوی ماہرمعاشیات اینگس ڈیٹن نے اقتصادیات میں نوبل انعام حاصل کر لیا
October 13, 2015
لندن (ویب ڈیسک) اس سال اقتصادیات کے شعبے کا نوبل انعام برطانیہ میں پیدا ہونے والے ماہر معاشیات اینگس ڈیٹن کو دیا گیا ہے۔ اینگس کا کہنا ہے کہ انہیں اب بھی یقین نہیں آرہا کہ وہ نوبل انعام جیت چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اینگس ڈیٹن کو یہ انعام غربت اور انسانی بہبود کے حوالے سے ان کے کام پر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں حکومت کو گھر گھر سروے اور ٹیکسوں کی شرح میں تبدیلی کے ٹول کے طور پر استعمال کر کے اپنی پالیسی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کا کہنا ہے کہ اینگس ڈیٹن نے حکومت کی پالیسی سازی کو متاثر کیا اور حکومتوں کو مختلف سماجی گروپس کیلئے مختلف ٹیکس شرح کے تعین میں مدد ملی۔ حکومتیں ان کے کام کی بدولت غربت میں کمی اور انسانی بہبود کے فروغ کیلئے پالیسیاں تشکیل دے سکی ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔