برطانوی لیبرپارٹی کا مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال پر اظہار تشویش

لندن ( 92 نیوز) برائیٹن میں برطانوی لیبرپارٹی کی سالانہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قرارداد منظور کی گئی ۔
برطانوی لیبرپارٹی کی قرارداد میں کہا گیا کہ کشمیر میں سنگین انسانی بحران جنم لے رہا ہے ۔عالمی مبصرین کو متنازعہ علاقے میں جانے کی اجازت دی جائے ۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے ۔