برطانوی فوج کے افغانستان میں عسکری آپریشن کو 13 سال مکمل

کابل(ویب ڈیسک)افغانستان میں برطونوی فوج کے عسکری آپریشن کوتیرہ برس مکمل ہوگئے ۔
افغان نیشنل آرمی آفیسرزا کیڈمی میں ہونے والی تقریب میں پانچ سو کے قریب افغان افواج کی عسکری تربیت پر مامور برطانوی ٹرینرز اور مشاورت کاروں نے شرکت کی اور طالبان کے خلاف عسکری کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے اپنے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اکتوبر دوہزار چودہ میں برطانیہ کی آخری لڑاکا یونٹ افغانستان سے واپس گئی تھی۔
افغانستان میں طالبان کے خلاف اپنی تیرہ سالہ جنگ میں برطانیہ کے ایک لاکھ چالیس ہزار فوجی اہلکاروں میں سے خواتین سمیت چارسو تریپن اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
برطانوی افواج کے افغانستان میں عسکری آپریشن کوتیرہ سال مکمل ہونے پر کابل میں یاد گاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں طالبان کے ساتھ جنگ میں ہلاک ہونے والے چارسو تریپن برطانوی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔