Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برطانوی فضائیہ کے جدیدترین لڑاکا طیارے ایف 35 کی حساس معلومات لیک

برطانوی فضائیہ کے جدیدترین لڑاکا طیارے ایف 35 کی حساس معلومات لیک
August 5, 2018
لندن (92 نیوز) برطانوی فضائیہ کے جدید ترین لڑاکا طیارے ایف 35 سے متعلق حساس معلومات لیک ہو گئیں ۔ جاسوس خاتون نے حاضر سروس خاتون اہلکار کا اکاؤنٹ ہیک کر کے طیارے کے  راز جان لیے ۔ برطانیہ جیسے جدید اور ترقی یافتہ ممالک میں بھی حساس معلومات محفوظ نہ رہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جاسوس خاتون نے رشتہ کرانے سے متعلق  ویب ایپ پر برطانوی فضائیہ کی خاتون اہلکار کا پروفائل ہیک کیا جس کے بعد اس نے حاضر سروس اہلکاروں سے رابطے بھی شروع کر دیئے۔ حاضر سروس اہلکار میں سے ایک نے جاسوس کے اصرار پر ایف تھرٹی فائیو لائٹننگ  جیٹ طیاروں  سے متعلق حساس معلومات افشاں کر دیں۔ دوسری جانب برطانوی فضائیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ برطانیہ نے رواں سال جون میں امریکی کمپنی کے تیارہ کردہ پانچ ایف تھرٹی فائیو  جیٹ طیارے خریدے  تھے۔