Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برطانوی شہزادے ہیری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

برطانوی شہزادے ہیری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
February 28, 2018

لندن ( 92 نیوز ) برطانوی شہزادہ ہیری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، مشہور پاپ میوزک گروپ سپائس گرلز کو شاہی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ مل گیا ۔

سپائس گرلز 5 زندہ دل خواتین پر مشتمل میوزیکل گروپ ہے، جو اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے برطانوی عوام کے دلوں میں بستا ہے۔

گروپ کی سکرٹری گرل میل بی کے مطابق انہیں اور ان کی ساتھیوں کو شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شادی کا دعوت نامہ ملا ہے اور وہ اس حوالے سے بہت پُرجوش ہیں ۔

سپائس گرلز بینڈ 1994 میں تشکیل دیا گیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا تھا، تاہم 2012 میں باہمی رضامند کے بعد گروپ کو ختم کردیا گیا تھا  جسے رواں برس دوبارہ سے تشکیل دیا گیا۔

توقع کی جارہی ہے کہ سپائس گرلز 19 مئی کو ہونے والی شاہی شادی میں پرفارم بھی کریں گی۔