Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شادی19مئی کو ہوگی

برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شادی19مئی کو ہوگی
February 12, 2018

لندن ( 92 نیوز ) برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل کی شادی 19 مئی کو ہو رہی ہے، اس حوالے سے جہاں شاہی تیاریاں جاری ہیں وہیں عوام کی دلچسپی بھی بڑھتی جارہی ہے ۔

برطانیہ کے شہزادہ ہیری کی شادی ہر خاص و عام کیلئے دلچسپی کا باعث بن چکی ہے ۔ شاہی محل یعنی کنسگٹن پیلس نے شادی کی تاریخ کے بعد اب وقت کا اعلان بھی کردیا ہے، جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے  سینٹ جارج چیپل میں ہوگی ۔

شہزادہ ہیری شادی کے بعد اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ شاہی بگھی پر ونڈسر کیسل جائیں گے، جس کا روٹ بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

برطانوی عوام کیلئے 19 مئی کا روز خاص اہمیت کا حامل ہوگا کیونکہ اس روز نہ صرف شہزادہ ہیری کی شادی ہے بلکہ برطانوی فٹبال ایسوسی ایشن کا فائنل میچ بھی ہے  ۔  لیکن یہ ٹاکرہ شادی کے کافی دیر بعد شام کو ساڑھے پانچ بجے ہوگا ۔

شاہی شادی کیلئے نامور برطانوی گلوکار سر ایلٹن جون بھی کافی پرجوش ہیں، جنہوں نے اٹھارہ اور انیس مئی کو امریکا میں ہونے والے اپنے کنسرٹ منسوخ کردیئے ہیں ۔