Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برطانوی شہر لیسٹر میں شاپنگ سنٹر میں دھماکہ،2 عمارتیں تباہ

برطانوی شہر لیسٹر میں شاپنگ سنٹر میں دھماکہ،2 عمارتیں تباہ
February 26, 2018

لیسٹر (92 نیوز) برطانوی شہر لیسٹر میں ایک دھماکے میں دو عمارتیں تباہ ہو گئیں ۔
برطانیہ کے تاریخی شہر لیسٹر کے شاپنگ سینٹر کی دکانوں میں خوفناک دھماکہ ہوا جس سے قریبی گھر اور عمارتیں لرز اٹھیں ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ بڑی نوعیت کا تھا اور پولیس رات گئے تک معلوم کرنے کی کوشش کرتی رہی کہ یہ تخریب کاری ہے یا کوئی حادثہ ۔
دھماکے کے بعد شاپنگ سنٹر میں لگی آگ دور دور سے دیکھی جا سکتی تھی ۔
ایمرجنسی حکام کے مطابق دھماکے میں دو عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ۔ شاپنگ سنٹر کی اوپر والی عمارت میں رہائشی فلیٹس تھے ۔ دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہو سکتا ہے تاہم آخری اطلاعات تک دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ۔