Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برطانوی شاہی جوڑے کیٹ اور ولیم کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش رواں ماہ متوقع

برطانوی شاہی جوڑے کیٹ اور ولیم کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش رواں ماہ متوقع
April 10, 2015
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی شاہی جوڑے کیٹ اورولیم کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش رواں ماہ کے آخر تک متوقع ہے جہاں پر شاہی خاندان میں نئے مہمان کے حوالے سے بے چینی پائی جاتی وہیں پر شاہی خاندان کے مداح بھی نئے مہمان کو خوش آمدید کہنے کے لیے بے چین دکھائی دیتے ہیں۔ لندن کی رہائشی مارگرٹ ٹیلر تو شاہی خاندان کی ایسی مداح ہیں کہ انہوں نے گھر کے مرکزی دروازے سے لے کر گھر کے آخری کونے تک گھر کو شاہی خاندان کے افراد کی تصویروں اور یادگار چیزوں سے آراستہ کر رکھا ہے۔ ٹیلرکے گھرکے مرکزی دروازے پر ملکہ کے محافظ  اور شاہی خاندان کے ایک کتے کا مجمسہ نصب ہے۔ گھرکی بیٹھک کو مداح نے شہزادہ ولیم ان کی اہلیہ کیٹ اور ان کے ننھے شہزادے جارج سے منسلک کر رکھا ہے۔ اس کمرے میں ان کی تصاویر اور ان کی یادوں سے جڑی تقریباً ہر شے رکھی گئی ہے۔ ٹیلر نے کمرے میں نئے مہمان کی تصویر کے لیے بھی جگہ چھوڑ رکھی ہے۔ مارگرٹ ٹیلر کا کہنا ہے کہ وہ نئے مہمان کی آمد کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں۔ وہ رات بستر پر جانے سے پہلے اور صبح اٹھنے کے بعد سب سے پہلے نئے شاہی مہمان کے بارے میں سوچتی ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔