Sunday, September 25, 2022

برطانوی سپرماڈل کیٹ موس کا لندن ایئرپورٹ پر طیارے میں ہنگامہ

برطانوی سپرماڈل کیٹ موس کا لندن ایئرپورٹ پر طیارے میں ہنگامہ
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی سپرماڈل کیٹ موس کو لندن ایئرپورٹ پر اس وقت سخت شرمندگی اٹھانا پڑی جب اسے ایک پرواز میں ہنگامہ آرائی کرنے پر طیارے سے اتار دیا گیا۔ مقامی پولیس حکام کے مطابق کیٹ موس کو عملے نے طیارے میں ہنگامہ آرائی اور غل غپاڑہ کرنے پر اتارا۔ بیڈ فورڈ شائر پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر ایک خاتون مسافر کو جہاز سے اتارا گیا ہے تاہم انہوں نے مسافر خاتون کا نام نہیں بتایا لیکن اس کیخلاف باضابطہ شکایت کا اندراج نہ کرائے جانے پر خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ پرواز ترک شہر بودرم سے لندن کےلوٹن ائر پورت پر پہنچی تھی۔ فضائی کمپنی کی ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دوران پروازمسافر خاتون کے ہنگامہ آرائی کرنے پر پولیس کی مدد لی گئی تھی۔