Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برطانوی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے :مصدق ملک

برطانوی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے :مصدق ملک
July 14, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے  کہا کہ برطانوی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہےبرطانیہ کو  الطاف حسین کے خلاف مراسلہ بھجوانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ’’ہم دیکھیں گے‘‘ میں  الطاف حسین کی تقریر پر سخت ردعمل دیتے ہوئےوزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک کا کہنا تھا کہ الطاف حسین  برطانوی سرزمین سے نفرت انگیز تقریریں کر رہے ہیں،الطاف حسین کیخلاف برطانوی قانون کے تحت کارروائی کے لئے مراسلہ بھیجا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ کوئی ادارہ اپنے اختیارات سے تجاوز کرتا ہے تو اس پر احتجاج قانون کے  تحت ہی کرنا چاہیے۔ دوسری طرف ایم کیو ایم کے رہنما ریحان ہاشمی نے کہا کہ الطاف حسین کی تقریر کو سیاق وسباق سے ہٹ کر  پیش کیا گیا،ایم کیو ایم کا دہشتگردوں سے موازنہ کرکے ناانصافی کی جا رہی ہے۔