Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برطانوی سائیکلسٹ ایلیکس ڈاوسیٹ نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا، ایلیکس نے ایک گھنٹے میں باون اعشاریہ نو تین کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا

برطانوی سائیکلسٹ ایلیکس ڈاوسیٹ نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا، ایلیکس نے ایک گھنٹے میں باون اعشاریہ نو تین کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا
May 3, 2015
مانچسٹر (ویب ڈیسک) برطانوی سائیکلسٹ ایلیکس ڈاوسیٹ نے ایک گھنٹے میں باون اعشاریہ نو تین کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں ہونے والی سائیکل ریس میں چھبیس سالہ ایلیکس نے کھیل کے آخری حصے میں بھرپور قوت اور مہارت کا مظاہرہ کیا اور مقررہ ایک گھنٹے میں باون اعشاریہ نو تین سات کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے تین ماہ پہلے بننے والا آسٹریلوی سائیکلسٹ کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ آسٹریلوی کھلاڑی روہن ڈینس نے مقررہ ایک گھنٹے میں باون اعشاریہ چار نو ایک کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔ برطانوی سائیکلسٹ ایلیکس ڈاوسیٹ دولت مشترکہ کھیلوں میں سائیکل ریس ایونٹ کے چیمپئن بھی ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔