Saturday, July 27, 2024

برطانوی خاتون اول فیشن سےمتعلق مشوروں پر پیسہ پانی کی طرح بہانےلگیں

برطانوی خاتون اول فیشن سےمتعلق مشوروں پر پیسہ پانی کی طرح بہانےلگیں
April 9, 2016
لندن(ویب ڈیسک)فیشن کے نئے رنگ ہیں نیا ہے زمانہ، برطانوی خاتون اول سمانتھا کیمرون فیشن سےمتعلق مشوروں پر پیسہ پانی کی طرح بہانے لگیں ترپن ہزار پاؤنڈز سالانہ پر سُپرماڈل کو ہایئر کر رکھا ہے۔ برطانوی اخبار کی  رپورٹ کےمطابق برطانوی وزیر اعظم کی  اہلیہ سمانتھا کیمرون نےفیشن سےمتعلق مفید مشوروں کیلئے  ایک سابق سُپر ماڈل  روزی لی برن کو خصوصی مشیر رکھا ہوا ہے روزی کو سالانہ ترپن ہزار پاؤنڈز ادا کیئے جاتے ہیں  برطانوی خاتون اول کے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہےجن میں دیگر ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ لیبر پارٹی کے ارکان بھی  شامل ہیں۔ اس سےقبل برطانوی وزیراعظم  خود بھی  اپنے لئے امیج کنسلٹنٹ کی تقرری پر تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔