برطانوی حکومت نے نوڈیل بریگزٹ کی تیاری شروع کردی
لندن ( 92 نیوز) برطانوی حکومت نے یورپی یونین سے انخلا کے معاملے پر نو ڈیل بریگزٹ کی تیاری شروع کردی۔
خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی حکام کو اس بات کا خدشہ ہے کہ یورپی یونین سے بغیر کسی ڈیل کے نکلنا پڑسکتا ہے ،حکومت نے اپنے شہریوں اور کاروباری افراد سے کہا ہے کہ وہ خود کو اس صورتحال کیلئے تیار کریں۔
وزیر اعظم ٹریزا مے کا کہنا ہے کہ نو ڈیل عوام کے روزگار،سروسز اور سکیورٹی کو خطرے میں ڈال دے گی۔ یورپی یونین سے بریگزٹ پر کوئی ڈیل نہ ہونے کی صورت میں برطانیہ میں فسادات اورلڑائی جھگڑوں کا بھی امکان ہے ۔
ممکنہ مخدوش حالات سے نمٹنے کیلئے حکومت نے لندن سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں تین ہزار پانچ سو فوجی تعینات کرنے کامنصوبہ بنایا ہے ۔