Tuesday, January 31, 2023

برطانوی جریدے نے امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی

برطانوی جریدے نے امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی
لندن ( 92 نیوز) قسمت کی دیوی کھلاڑیوں پر مہربان ،گزشتہ  برس  بھی برطانیہ اور آئرلینڈ میں مختلف کھیلوں سے منسلک کھلاڑیوں پر نوٹوں کی بارش ہوتی رہی ، برطانوی جریدے  نے امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔ برطانوی جریدے  سنڈے ٹائم میگزین نے برطانیہ اور آئر لینڈ کے  امیر ترین کھلاڑیوں کی لسٹ جاری کی ہے،ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں  ایک گالفر،ایک باکسر اور آٹھ فٹبالر شامل ہیں،ان کی عمریں تیس سال  یا اس سے کم ہیں  ۔ برطانیہ کے سابق نمبرون گالفر روری میکلوری امیر ترین کھلاڑیوں  کی فہرست میں پہلے نمبر پر،انہوں نے ایک سال میں 138ملین پاؤنڈ کمائے،جو پاکستانی 25ارب روپے سے زائد بنتے ہیں ۔ دوسرے نمبر پر94ملین پاؤنڈ کمائی کیساتھ برطانوی  فٹبالر گریتھ بیل ہیں، فٹبالرسرجیو اگیرو58ملین پاؤنڈز کیساتھ تیسرے امیرترین کھلاڑی ہیں ۔ برطانوی باکسر انتھونی جوشوآ49ملین پاؤنڈ کماکرچوتھے نمبر پر ہیں، جرمنی کے اسٹار فٹبالر میست اووزل 42ملین پانڈز کما کر پانچواں نمبر پر ہیں۔