Tuesday, February 27, 2024

برطانوی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے کی آرمی چیف سے ملاقات ، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

برطانوی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے کی آرمی چیف سے ملاقات ، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال
March 24, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) برطانوی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پیشہ ورانہ امور، باہمی تعاون، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی سٹریٹیجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے کی جی ایچ کیو آمد ہوئی ہے جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں پیشہ وارانہ امور، باہمی تعاون، علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو کی گئی ہے ۔ برطانوی کمانڈر سٹریٹیجک کمانڈ نے پاک آرمی کی انسداد دہشتگردی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغان امن عمل سمیت علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے۔ آرمی چیف نے برطانوی کمانڈر سٹریٹیجک کمانڈ سے اظہار تشکر کیا ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک آرمی برطانیہ کیساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتی ہے۔