Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برصغیر کے معروف لوک گلوکار عالم لوہار کومداحوں سے جدا ہوئے اڑتیس برس بیت گئے

برصغیر کے معروف لوک گلوکار عالم لوہار کومداحوں سے جدا ہوئے اڑتیس برس بیت گئے
July 3, 2017

لاہور(92نیوز)برصغیر کے معروف لوک گلوکار عالم لوہار کومداحوں سے جدا ہوئے اڑتیس برس بیت گئے۔

تفصیلات کےمطابق یکم مارچ انیس سو اٹھائیس کو گجرات کے ایک نواحی گاؤں میں پیدا ہونے والے عالم لوہار نے کم عمری سے ہی گلوکاری کا آغاز کردیا۔ عالم لوہار نے چمٹے کو بطور ساز متعارف کرا کے موسیقی کو ایک نئی طرح دی۔ ان کے گائے ہوئے گیتوں کی آواز آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے۔ورسٹائل گلوکار عالم لوہار کے صاحبزادے عارف لوہار اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے فن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔عالم لوہار کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔ تین جولائی انیس سو اناسی کو عالم لوہار ایک کار حادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے اور فوک گلوکاری کا ایک باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا۔ تاہم اپنے مداحوں کے دلوں میں وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔