Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برصغیر کی لیجنڈ غزل گائیکہ ملکہ پکھراج کی آج 17 ویں برسی

برصغیر کی لیجنڈ غزل گائیکہ ملکہ پکھراج کی آج 17 ویں برسی
February 4, 2021

لاہور (92 نیوز) برصغیر کی لیجنڈ غزل گائیکہ ملکہ پکھراج کی آج 17 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ ملکہ پکھراج اپنے کلاسیکل اور پہاڑی راگوں کی وجہ سے آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

ملکہ پکھراج کا اصل نام حمیدہ تھا اور وہ 1910 میں جموں کے قصبہ اکھنور کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئیں۔ وہ اردو اور فارسی زبانوں پر عبور اور ادب کا اعلیٰ ذوق رکھتی تھیں۔ حفیظ جالندھری کا مشہور گیت ابھی تو میں جوان ہوں اور عدم کی غزل وہ باتیں تیری فسانے تیرے ان کی شناخت سمجھے جاتے تھے۔

پاکستان کی معروف گلوکارہ طاہرہ سید ملکہ پکھراج کی صاحبزادی ہیں۔ دونوں ماں بیٹی کی جوڑی نے اکٹھے بھی گایا۔

موسیقی کی دنیا میں ان کی گراں قدر خدمات کی صلے میں حکومت پاکستان کی جانب سے ملکہ پکھراج کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

موسیقی کی ناقابل فراموش آواز چار فروری دو ہزار چار کو ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی مگر اس کی بازگشت آج بھی سنائی دیتی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔