Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برسلز دھماکوں کے حملہ آور ایٹمی پلانٹ کو نشانہ بناناچاہتے تھے : غیر ملکی اخبار کا دعویٰ

برسلز دھماکوں کے حملہ آور ایٹمی پلانٹ کو نشانہ بناناچاہتے تھے : غیر ملکی اخبار کا دعویٰ
March 25, 2016
برسلز(ویب ڈیسک)ایک غیرملکی اخبارنے دعویٰ کیاہےکہ برسلزدھماکوں کے حملہ آور بیلجئم کے ایٹمی پلانٹ کونشانہ بناناچاہتے تھے۔تاہم ملک میں جاری چھاپہ مارکارروائیوں نے انہیں دھماکوں پرمجبورکردیا۔ تفصیلات کےمطابق اخبارنے بیلجئن پولیس کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ دہشت گرد جوہری پلانٹ کےسربراہ کی نقل وحرکت پرمکمل نظررکھےہوئے تھے۔  دہشت گردوں کامقصدتھاکہ پلانٹ کےسربراہ کواغواٗ کرلیاجائےجس سےانہیں پلانٹ میں جانےکاراستہ مل جائےگا۔ادھربیلجئن وزیرداخلہ نے  انتہائی سخت سکیورٹی کے لیول میں ایک درجے کی کمی کرکے اسے چار سے تین کردیا ہے۔