Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برسلز ایئرپورٹ دھماکے کا تیسرا مبینہ ملزم نجیم لاخروئی گرفتار

برسلز ایئرپورٹ دھماکے کا تیسرا مبینہ ملزم نجیم لاخروئی گرفتار
March 23, 2016
برسلز (ویب ڈیسک) برسلز ایئرپورٹ پر دھماکے کے تیسرے مبینہ ملزم نجیم لاخروئی کو گرفتار کر لیا گیا۔ نجیم لاخروئی گزشتہ برس پیرس حملوں کے بعد سے مفرور تھا۔ برسلز میڈیا کے مطابق برسلز کی انسداد دہشتگردی پولیس نے گزشتہ شب ایک شخص کا خاکہ شائع کیا تھا جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ برسلز ایئرپورٹ پر بم پھٹنے سے چند لمحے پہلے دو دہشتگردوں کے ساتھ تیسری ٹرالی گھسیٹتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ دو بم پھٹ گئے جبکہ تیسرے بم کو ایک گھنٹے بعد ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔ ایک بیان کے مطابق پولیس نے عوام سے ایک شخص کو دیکھنے پر پولیس کو اطلاع دینے کی اپیل کی تھی جس نے سر پر ہیٹ لگا رکھا تھا اور ہلکے رنگ کی جیکٹ پہن رکھی تھی۔