Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برسلزدھماکے،مشتبہ دہشت گردوں کی تصاویرجاری

برسلزدھماکے،مشتبہ دہشت گردوں کی تصاویرجاری
March 23, 2016
برسلز(ویب ڈیسک)بیلجیئن پولیس نے برسلزائیرپورٹ پرخونریزکارروائی کرنے والے مشتبہ دہشت گردوں کی تصاویرجاری کردیں جبکہ سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں اورتین روزہ سوگ کااعلان کردیاگیاہے ۔ تفصیلات کےمطابق یورپ  کادل کہلانےوالےبرسلزمیں دہشت گردوں نےمعصوم افراد کاخون بہاکردنیابھرمیں فضاسوگوارکردی۔ خونیں  دھماکوں کےبعدبیلجئن پولیس بھی ایکشن   میں آگئی مشتبہ دہشت گردوں کی تصاویرجاری کردی گئی  ہیں جوائیرپورٹ پرلگے سی سی ٹی وی کیمرے سے لی گئی ہیں تصویرمیں سفیدکوٹ  والے شخص کی تلاش کےلئےبھی  کوششیں کی جارہی ہیں۔ دوسری طرف  دہشت گردحملوں کے خلاف بیلجئم میں تین روزہ سوگ کااعلان کردیاگیاہے اورسرکاری عمارتوں پر قومی پرچم بھی سرنگوں رکھے گئے ہیں حکام   کاکہناہےدہشت گردوں کے خلاف چھاپہ مارکارروائیاں ملک بھرمیں کی جارہی ہیں۔