Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برسبین ٹیسٹ: شاہین رنز کے پہاڑ تلے دب گئے، 142رنز پر آل آؤٹ

برسبین ٹیسٹ: شاہین رنز کے پہاڑ تلے دب گئے، 142رنز پر آل آؤٹ
December 17, 2016

برسبین (ویب ڈیسک) شاہین کینگروز کے چنگل میں ۔پھنس گئے۔ قومی ٹیم 142رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ سرفراز احمد نے 59رنز بنائے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے برسبین ٹیسٹ میں اپنی مجموعی برتری تین سو ستائیس رنز کر لی۔ میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں دو وکٹوں پر چالیس رنز بنا لیے۔ ڈیوڈ وارنر بارہ رنز بنا کر محمد عامر اور میٹ رینشا چھے رنز بنا کر راحت علی کا شکار بن گئے۔

اس وقت کریز پر عثمان خواجہ اور کپتان سٹیون سمتھ موجود ہیں۔ اس سے پہلے میچ کے تیسرے روز پاکستان نے  ستانوے رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ سرفراز احمد اکتیس اورمحمد عامرآٹھ رنز کے ساتھ میدان میں آئے۔

عامر اکیس رنز بنا کر برڈ کا شکار بن گئے جبکہ ان کے بعد آنے والے آخری بلے باز راحت علی صرف چار رنز بنا پائے۔ سرفراز احمد انسٹھ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں چار سو انتیس رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم صرف ایک سو بیالیس رنز بنا سکی۔