Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیا نے پہلے روز تین وکٹوں پر 288 رنز بنا لیے

برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیا نے پہلے روز تین وکٹوں پر 288 رنز بنا لیے
December 15, 2016

برسبین (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو گیا۔ پہلا میچ برسبین کے وولون گابا سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔  ڈے اینڈ نائٹ میچ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیتا اور پہلے روز کھیل کا اختتام ہونے تک تین وکٹوں پر 288 رنز بنا لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برسبین میں جاری ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں وقفے سے قبل تک میزبان ٹیم کے تین کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے تھے۔ تاہم کریز پر موجود کپتان سٹیون سمتھ اور ہینڈز کومب نے ٹیم کو سہارا دیا۔ سمتھ 110 اور ہینڈز کومب 64پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ اوپنر رینشا اکہتر، ڈیوڈ وارنر بتیس اور عثمان خواجہ چار رنز بنا کر آؤٹ ہو چکے ہیں۔

وہاب ریاض، محمد عامر اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔  کپتان مصباح الحق کی قیادت میں پاکستانی ٹیم اظہر علی، یونس خان، بابر اعظم، سمیع اسلم، اسد شفیق، سرفراز احمد، وہاب ریاض، یاسر شاہ، محمد عامر اور راحت علی پر مشتمل ہے۔