Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برسبین ٹیسٹ: اظہر علی آئوٹ، پاکستان کی مزاحمت جاری

برسبین ٹیسٹ: اظہر علی آئوٹ، پاکستان کی مزاحمت جاری
December 18, 2016

برسبین (ویب ڈیسک) برسبین ٹیسٹ میں پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے ہیں۔ گرین کیپس کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے اب بھی تین سو انسٹھ رنز درکار ہیں جبکہ آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برسبین ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے ستر رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز شروع کی۔ اظہر علی اور یونس خان کامیابی سے ہدف کا تعاقب کر رہے تھے تاہم  اظہر علی 61 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔ یونس خان 40رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔

تیسرے روز آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے چار سو نوے رنز کا ہدف دیا تھا۔ سمیع اسلم پندرہ اور بابر اعظم چودہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے۔ پہلی اننگز کے اختتام پر آسٹریلیا کو دوسوستاسی رنز کی برتری حاصل تھی۔ کینگروز نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو دو رنز بنا کر مجموعی اسکور چار سو نواسی رنز تک پہنچایا اور اننگز ڈکلیئر کر دی۔